10:30 , 10 نومبر 2025
Watch Live

پاکستان اور جنوبی افریقا کے کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کے کپتانوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی ہے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام نے اس موقع پر ٹرافی کا باضابطہ افتتاح کیا۔

ایڈن مارکرام نے این سی اے میں موجود میوزیم کا بھی دورہ کیا جہاں شان مسعود نے انہیں میوزیم میں رکھی گئی مختلف ٹرافیوں اور ان کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل سے شروع ہوگا۔

یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور دونوں ٹیموں کی کارکردگی کے لیے اہم ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION