08:15 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

پاکستان نے ایران کو شکست دیکر ایشین انڈر 16 والی بال فائنل جیت لیا

پاکستان نے ایشین انڈر 16 والی بال فائنل میں ایران کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی دو سیٹس ہارنے کے باوجود پاکستانی ٹیم نے زبردست کم بیک کیا اور مسلسل تین سیٹس جیت کر ٹورنامنٹ کی تاریخ کا پہلا ٹائٹل حاصل کیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد جنید اور فیضان اللہ نے نمایاں کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے ایشین انڈر-16 والی بال چیمپئن شپ جیتی ہے، جو ملک کے لیے والیبال کے میدان میں تاریخی سنگِ میل ہے۔

خیال رہے کہ سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے بھارت کو شکست دی تھی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION