06:20 , 15 اکتوبر 2025
Watch Live

آج انگلینڈ سے ٹاکرا، پاکستان کی نظریں پہلی جیت پر

انگلینڈ سے ٹاکرا
انگلینڈ سے ٹاکرا

پاکستان ویمنز ٹیم آج انگلینڈ کے خلاف ویمنز ورلڈ کپ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔

آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے سلسلے میں آج پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہے۔ قومی ٹیم اب تک کوئی فتح حاصل نہیں کر سکی اور اس میچ میں فتح حاصل کرنا اس کے لیے نہایت اہم ہے۔

مزید پڑھیں: ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان اور افغانستان کا میچ برابر

گزشتہ روز کولمبو میں ہونے والی ٹریننگ کا دورانیہ بارش کے باعث صرف دو گھنٹے رہا۔ رات کے سیشن میں بیٹنگ اور بولنگ پر خاص توجہ دی گئی تاکہ کھلاڑی اپنی خامیوں کو دور کر سکیں۔

فیلڈنگ کا سیشن مسلسل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، تاہم کوچز نے بیٹرز اور بولرز کو بہتر کارکردگی کے لیے اہم ہدایات دیں۔ پاکستان ٹیم کی کوشش ہے کہ وہ آج کے میچ میں مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترے۔

مزید پڑھیں: قومی ویمن کرکٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے

پاکستان ویمنز ٹیم آج انگلینڈ کے خلاف ویمنز ورلڈ کپ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔ میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے پریما داسا اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں شائقین کو اچھی کارکردگی کی امید ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION