12:31 , 20 اکتوبر 2025
Watch Live

پاکستان جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے کے لیے تیار

پاکستان جنوبی افریقہ کو وائٹ واش
پاکستان جنوبی افریقہ کو وائٹ واش

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ آج راولپنڈی میں شروع ہوگا، جہاں پاکستان جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس وقت پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، اور ٹیم مکمل اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس سیشن کیے۔ پاکستانی بیٹرز نے خاص طور پر سوئپ اور ریورس سوئپ شاٹس پر توجہ دی تاکہ اسپنرز کا بہتر سامنا کیا جا سکے۔ وکٹ کی صورتحال اور کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے بیٹنگ پلان تیار کیا گیا ہے۔

ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کی پچ متوازن تھی اور پنڈی ٹیسٹ کی فائنل الیون کا اعلان ٹاس سے قبل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کی فتح، سیمی فائنل میں جگہ یقینی

جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا ہے کہ پاکستانی کنڈیشنز میں کھیلنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، اور پنڈی میں اسپنرز نعمان اور ساجد ایک بڑا چیلنج ہوں گے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ کیشو مہاراج مکمل فٹ ہیں اور ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ سیریز میں پاکستان کو برتری حاصل ہے اور آج کے میچ کے ساتھ پاکستان جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے کے لیے تیار ہے، جو ٹیم کی عالمی رینکنگ کے لیے بھی اہم موقع ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION