ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند، نیا ریکارڈ قائم

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں 100 انڈیکس 1202 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1,39,419 کی سطح پر بند ہوا، جو اب تک کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
کاروباری دن کے دوران انڈیکس نے 1,703 پوائنٹس کا بینڈ عبور کیا، جبکہ دن کی بلند ترین سطح 1,39,901 ریکارڈ کی گئی۔
مارکیٹ میں آج 62 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا، جن کی مالیت 34 ارب 67 کروڑ روپے رہی۔
سرمائے کے مجموعی حجم (مارکیٹ کیپٹلائزیشن) میں بھی نمایاں اضافہ ہوا، جو 124 ارب روپے بڑھ کر 16 ہزار 629 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












