06:45 , 22 اپریل 2026
Watch Live

ٹیم کا انتخاب ایک شخص نہیں کرتا، سلیکشن کمیٹی، کوچ اور کپتان مشاورت سے فیصلہ کرتے ہیں، عاقب جاوید

عاقب جاوید

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کا انتخاب کسی ایک شخص کی مرضی سے نہیں ہوتا بلکہ مشترکہ مشاورت سے کیا جاتا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس میں سلیکشن کمیٹی کے ارکان مصباح الحق، سرفراز احمد اور اسد شفیق بھی موجود تھے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب سلیکشن کمیٹی، کوچ اور کپتان کی مشاورت سے کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم توقعات پر پوری نہیں اتر سکی تاہم مجموعی کارکردگی بہتر رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت قومی کرکٹ ٹیم سے ہارنے کا دکھ ہمیشہ ہوتا ہے لیکن ہم اب تک اس ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔

عاقب جاوید نے بتایا کہ سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان صرف ایک میچ ہارا جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا جس کے باعث رن ریٹ کی بنیاد پر ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں ایسی پچ تھی جس پر کسی ٹیم کا کم اسکور پر آؤٹ ہونا تقریباً ناممکن تھا۔

عاقب جاوید کے مطابق پاکستان ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور ٹیم نے جنوبی افریقا قومی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقا میں اور آسٹریلیا قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا میں شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز میں کسی کھلاڑی کو ڈراپ نہیں کیا گیا بلکہ کچھ کھلاڑیوں کو آرام دے کر نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

ان کے مطابق بابر اعظم، فخر زمان اور سلمان مرزا فی الحال کھیلنے کے لیے مکمل فٹ نہیں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں عاقب جاوید نے کہا کہ اب دوبارہ وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے بولرز آنا مشکل ہے، موجودہ دور میں صرف جسپریت بمراہ ایسے بولر ہیں جنہیں کھیلنا مشکل سمجھا جاتا ہے۔

اس موقع پر سلیکشن کمیٹی کے رکن سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم کے پاس وکٹ کیپر کے طور پر دو سے تین آپشن موجود ہیں اور آئندہ سیزن میں نئے کھلاڑیوں کو مزید مواقع دیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION