02:39 , 30 اگست 2025
Watch Live

پاکستان، ڈبلیو ایچ او کے درمیان بچوں کے کینسر کی ادویات کی مفت فراہمی کا معاہدہ

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے درمیان بچوں کے کینسر کی ادویات کی مفت فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس سے ہزاروں بچوں کو زندگی بچانے والی ادویات تک رسائی حاصل ہو گی۔

اس حوالے سے اسلام آباد میں ایک تقریب ہوئی، جہاں پاکستان نے "چائلڈ ہوڈ کینسر میڈیسن” کے عالمی پلیٹ فارم پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت ڈبلیو ایچ او تکنیکی معاونت فراہم کرے گا، جبکہ ادویات کی خریداری اور فراہمی کی ذمہ داری یونیسیف سنبھالے گا۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 8 ہزار بچے کینسر کا شکار ہوتے ہیں، اور یہ معاہدہ ان کے علاج میں اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے کینسر سے بچنے کی شرح 30 فیصد سے بڑھ کر 60 فیصد تک جائے گی۔

وزیر صحت نے اس موقع پر "نیشنل ہیضہ کنٹرول پلان 2025-28” کا بھی افتتاح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں صحت کا نظام دباؤ کا شکار ہے، اس لیے حکومت اور عوام دونوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ 12 بیماریوں کے خلاف ویکسینیشن کو یقینی بنائیں اور پولیو کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ بچوں کو معذوری اور مہلک بیماریوں سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION