06:25 , 18 جولائی 2025
Watch Live

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن کپ جیت لیا

Pakistan Wins Plate Division Title at Asian Youth Girls Netball Championship

جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلیٹ ڈویژن کپ اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں پاکستان نے مالدیپ کو 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے شکست دی اور پورے میچ میں حریف ٹیم کو کسی بھی کوارٹر میں برتری حاصل نہ کرنے دی۔

پاکستانی ٹیم نے اس چیمپئن شپ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مسلسل سات میچز جیتے اور ایک بھی میچ میں شکست نہ کھائی۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو 39-64 کے واضح فرق سے مات دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

چیمپئن شپ کا آغاز پاکستان نے سعودی عرب کے خلاف 71-15 کی فتح کے ساتھ کیا تھا۔ اس کے بعد ٹیم نے چینی تائپے کو 56-32 اور میزبان جنوبی کوریا کو 6-91 سے شکست دی۔ جاپان کے خلاف جیت کے ساتھ پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی مکمل ہوئی، جو فائنل جیتنے تک جاری رہی۔

پاکستانی یوتھ گرلز نیٹ بال ٹیم نے اس ایونٹ میں اپنی مہارت، ٹیم ورک اور عزم سے سب کو متاثر کیا، اور پلیٹ ڈویژن کی ناقابل شکست چیمپئن بن کر ابھری۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION