ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
پاکستانی حکومت اور عوام ترکیہ کے ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعہ پر غمزدہ ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام آج صبح ترکیہ کے ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعہ پر غمزدہ ہیں۔ جس میں 66 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 51 زخمی ہیں۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کی حکومت اور عوام سے دکھ کا اظہار کرتا ہے۔ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں جن کے پیارے اس دنیا سے چلے گئے۔ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان ترکیہ کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔
ترکیہ کے وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ یہ حادثہ 12 منزلہ ہوٹل میں پیش آیا، جس کی دیواریں لکڑی سے بنی ہوئی تھیں۔ آگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق رات 3:27 بجے ہوا۔ جو تیزی سے پھیل گئی۔ تاہم، آگ لگنے کی اصل وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔
مقامی میڈیا کے مطابق تین افراد نے ہوٹل کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگانے کے بعد اپنی جانیں گنوا دیں۔ہوٹل کا ایک حصہ ایک کھڑی چٹان کے ساتھ ہونے کی وجہ سے فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مقامی میڈیا کے مطابق، ہوٹل میں 237 افراد مقیم تھے، جہاں اسکول کی چھٹیوں کے باعث 80 سے 90 فیصد تک کمرے بھرے ہوئے تھے۔محفوظ طور پر نکالے گئے افراد کو قریبی ہوٹلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیر انصاف نے بتایا کہ آگ کی وجوہات جاننے کے لیے چھ پراسیکیوٹرز کو تعینات کیا گیا ہے۔وزیر صحت، وزیر داخلہ اور وزیر ثقافت کے بھی جائے حادثہ کا دورہ کرنے کی توقع ہے۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
9 گھنٹے پہلے

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
10 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…9 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…10 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…12 گھنٹے پہلے
“اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم، رجسٹریشن کا عمل عوام کے لیے آسان بنا دیا گیا
حکومتِ پاکستان نے عوامی فلاح کے منصوبے “اپنی چھت، اپنا گھر” کے لیے رجسٹریشن کا عمل مزید سادہ، شفاف اور…13 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…9 گھنٹے پہلے
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر…9 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…10 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…12 گھنٹے پہلے

پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے دو ماہ میں 15 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا
پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کے…7 گھنٹے ago
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم…9 گھنٹے ago