10:09 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

پاکستانی 1سال میں 179ارب کی چائے پی گئے

پاکستانی 1سال میں 179ارب کی چائے پی گئے
چائے سے پاکستانی قوم کی محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اور سرکاری اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں۔ مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستانی عوام نے چائے نوشی پر حیران کن طور پر 179 ارب روپے سے زائد خرچ کر ڈالے۔

 

سرکاری دستاویزات کے مطابق، پاکستان نے مالی سال 2024-25 میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 46 ہزار 514 میٹرک ٹن چائے درآمد کی، جس پر ملک کا درآمدی بل 62 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

مالی سال 2023-24 میں 2 لاکھ 59 ہزار میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی تھی، جس کے مقابلے میں رواں مالی سال میں 4.20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اگرچہ یہ کمی ظاہر کرتی ہے کہ ملک نے چائے کی درآمدات میں تھوڑا توازن لانے کی کوشش کی، تاہم چائے کی مجموعی کھپت بدستور بلند سطح پر رہی۔

جون 2025 کے دوران پاکستانیوں نے چائے پر 14 ارب 18 کروڑ روپے خرچ کیے۔ اس دوران 19 ہزار 804 میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی، جس کی مالیت 4 کروڑ 97 لاکھ ڈالر سے زائد رہی۔

یہ تعداد مئی 2025 کے مقابلے میں واضح کمی کی نشاندہی کرتی ہے، جب پاکستان نے 21 ہزار 971 میٹرک ٹن چائے درآمد کی تھی، جس پر تقریباً 6 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے تھے۔ اس طرح جون میں درآمدات میں 16.94 فیصد کمی دیکھی گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION