04:05 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

مراکش حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ مراکش میری ٹائم حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ مراکش حادثے میں زندہ بچ جانے والے 22 پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے وزارت خارجہ مراکش کے حکام کے ساتھ مکمل تحقیقات اور محتاط روابط کے بعد ان افراد کو گروپوں میں واپس لائے گی۔ دخلہ میں سفارت خانے کی قونصلر ٹیم نے ان افراد کی واپسی کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ وزارت خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔ جبکہ وزارت خارجہ موریطانیہ سے 11 پاکستانیوں کی واپسی کی سہولت بھی فراہم کر رہی ہے ان افراد نے رضاکارانہ طور پر گھر واپسی کا انتخاب کیا ہے یہ افراد علیحدہ وطن واپسی کے عمل کا حصہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION