02:24 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

پاکستان کی کرپشن رینکنگ میں دو پوائنٹس کی کمی

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024 جاری کر دیا ہے۔ جس میں پاکستان کی کرپشن رینکنگ میں دو پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق 2024 میں پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ملک میں جمہوریت کی حالت ابتر ہے۔ پاکستان دنیا کا 46واں کرپٹ ترین ملک بن گیا ہے جب کہ پاکستان 180 ممالک میں 135ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 100 میں سے 27 نمبر حاصل کیے ہیں۔

ایک سال میں کرپشن میں اضافے کے باعث پاکستان کے نمبر 2 درجے کم ہوگئے۔ 2023 میں پاکستان 180 ممالک میں 133 ویں نمبر پر تھا جب کہ 2024 میں پاکستان 180 ممالک میں 135 ویں نمبر پر تھا۔

سب سے کم کرپٹ ممالک میں جنوبی سوڈان، صومالیہ اور وینرویلا سرفہرست۔ ایران ، عراق اور روس میں بھی کرپشن میں اضافہ ہوا، روس میں بھی کرپشن اضافہ ہوا 154 نمبر پر آگیا۔ افغانستان کرپٹ ممالک کی فہرست میں 165ویں نمبر پر موجود ، بنگلادیش کرپٹ ممالک کی فہرست میں 151ویں نمبر پر براجمان ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION