06:01 , 16 اکتوبر 2025
Watch Live

حکومت پاکستان کے ذمہ قرضوں میں بتدریج کمی کا امکان

حکومت پاکستان کے ذمہ قرضوں
حکومت پاکستان کے ذمہ قرضوں

آئی ایم ایف کی تازہ رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کے ذمہ قرضوں میں بتدریج کمی کا امکان ہے، اور مالی خسارہ بھی اگلے پانچ سال میں کم ہو کر 2.8 فیصد پر آسکتا ہے۔ فسکل مانیٹر رپورٹ 2025 میں پاکستان کی معیشت سے متعلق مثبت اشاریے پیش کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال پاکستان کے قرضوں کی شرح جی ڈی پی کے 71.6 فیصد سے کم ہو کر 71.3 فیصد تک آ سکتی ہے، جبکہ اگلے پانچ سال میں یہ شرح مزید کم ہو کر 60.2 فیصد پر آ سکتی ہے، جو ایک خوش آئند اشارہ ہے۔

مالی خسارے کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال یہ خسارہ 3.9 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں 4.1 فیصد تک جا سکتا ہے، تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ مستقبل میں یہ خسارہ بتدریج کم ہو کر 2.8 فیصد پر آ جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کے معاہدے کا امکان

رپورٹ کے مطابق رواں سال پرائمری بیلنس 2.4 فیصد کے ہدف سے بہتر ہو کر 2.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ اگلے مالی سال میں یہ شرح کم ہو کر 2 فیصد پر محدود رہ سکتی ہے۔ حکومتی اخراجات اس سال جی ڈی پی کے 20.4 فیصد تک رہیں گے، جو آئندہ سال کم ہو کر 19.6 فیصد پر آ سکتے ہیں۔

آئی ایم ایف کے تجزیے کے مطابق ریونیو کی شرح بھی بڑھنے کی توقع ہے، اور تمام معاشی اشاریے بہتری کی طرف اشارہ دے رہے ہیں۔ ان تمام نکات کی روشنی میں کہا جا سکتا ہے کہ حکومت پاکستان کے ذمہ قرضوں میں بتدریج کمی کا امکان مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION