07:38 , 16 نومبر 2025
Watch Live

پاکستان کی چین سے تین اعشاریہ چار ارب ڈالر قرض ری شیڈول کرنے کی درخواست

پاکستان نے چین سے تین اعشاریہ چار ارب ڈالر قرض ری شیڈول کرنے کی درخواست کردی۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کے دورہ چین کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قرض 2 سال کیلئے ری شیڈول کرنے کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی حکام نے پاکستانی درخواست پر مثبت ردعمل دیا ہے۔ امید ہے چین پاکستان کی بیرونی فنڈنگ کے مسائل کو کم کرنے کی درخواست کو قبول کرلے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مذاکرات سے قبل بیرونی فنڈنگ کے حوالے سے خدشات کو بڑی حد تک دور کر لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION