05:30 , 27 جولائی 2025
Watch Live

اسرائیل کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت ناقابلِ فراموش ہے، ایرانی صدر

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بات انہوں نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں کہی، جو پاک ایران تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کے لیے تہران پہنچے تھے۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے ایرانی صدر کو جنگ میں فتح پر مبارکباد دی اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت مسلم دنیا میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے، ایسے میں اسلامی ممالک کا اتحاد ناگزیر ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION