04:26 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

پسوڑی گانے نےمقبولیت کا اہم سنگ میل عبور کر لیا

پاکستان کے مشہور گانے پسوڑی نےمقبولیت کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ علی سیٹھی اور شے گل کے گانے پسوڑی کویوٹیوب میوزک پر ایک ارب بار دیکھا گیا ہے۔
اس گانے کو دو ہزار 22 میںکو ک اسٹوڈیو کے چودھویںسیزن میںریلیز کیا گیا تھا ۔ جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پسند کیا گیاخاص طور پر ہمسایہ ملک سے اس کو بہت زیادہ پذیرائی ملی۔
اس گانے کو اب بھی بڑی تعداد میں سنا اور دیکھا جاتا ہے۔اس لیے اس گانے کے ویوز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ پسوڑی کوک اسٹوڈیو کا پہلا گانا ہے جسے یوٹیوب میوزک پر ایک ارب بار دیکھا گیا ہے۔
گلوکارعلی سیٹھی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اس خبر کوشیئر کیا۔
یادرہے کہ 2022 میںانٹرنیٹ صارفین کی جانب سے پسوڑی گانے کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION