11:43 , 17 ستمبر 2025
Watch Live

پی سی بی مطالبے پر قائم، آئندہ چند گھنٹوں میں ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ

پی سی بی مطالبے پر قائم، آئندہ چند گھنٹوں میں ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ

ایشیا کپ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کر دیا ہے کہ اگر اس کا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو پاکستان ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی آئندہ چند گھنٹوں میں اس معاملے پر حتمی فیصلہ کرے گا۔

پی سی بی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پر چلنے والی یہ خبریں بے بنیاد ہیں کہ آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے اب تک کوئی جوابی خط موصول نہیں ہوا۔

پی سی بی کا مؤقف ہے کہ وہ اپنے مطالبے پر قائم ہے اور کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔ اس حوالے سے بورڈ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جب تک معاملہ حل نہیں ہوتا، پاکستان ایشیا کپ میں شرکت کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اپنے موقف پر سختی سے قائم ہے جبکہ دبئی میں موجود پاکستان ٹیم آئی سی سی کے میچ ریفری کے فیصلے سے متعلق تاحال لاعلم ہے۔

کرکٹ شائقین کی نظریں اب پی سی بی کے فیصلے پر لگی ہوئی ہیں، جو آئندہ چند گھنٹوں میں منظر عام پر آنے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION