ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
ملک میں پیٹرول سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد: آئندہ پندرہ روزہ جائزے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول 9 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 73 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔
مٹی کا تیل 3 روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے
اوگرا کی سمری 31 جولائی کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی، جس کی حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہر 15 روز بعد کیا جاتا ہے، اور گزشتہ ماہ ان میں اضافہ کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












