10:02 , 10 اپریل 2026
Watch Live

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ خوشی سے نہیں کیا جاتا، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے جیسے فیصلے حکومت اپنی خوشی یا مرضی سے نہیں کرتی بلکہ یہ حالات کے تحت کیے جانے والے مشکل فیصلے ہوتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں سینئر وزیر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آ رہا ہے جس سے Pakistan جیسے تیل درآمد کرنے والے ممالک بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور موجودہ حالات میں حکومت کو بعض سخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کے لیے ایسے فیصلے کرنا آسان نہیں ہوتے اور نہ ہی یہ اقدامات خوشی یا مرضی سے کیے جاتے ہیں بلکہ ملکی معاشی حالات کے پیش نظر یہ ضروری ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی ذمہ داری کے تحت تمام پاکستانیوں کو متحد رہنا ہوگا اور ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

سینئر وزیر کے مطابق پوری قوم اپنی قیادت کے ساتھ کھڑی ہے اور موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم کی حمایت جاری رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بطور قوم ہمیں ہمت، جرات اور دوراندیشی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، جبکہ میڈیا، عوام اور ہر خاندان کو مشکل حالات میں بچت اور کفایت شعاری کے ذریعے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION