08:46 , 16 جولائی 2025
Watch Live

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمتیں 16 جولائی سے 31 جولائی تک نافذ العمل رہیں گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 272.15 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح، ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 284.35 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور روپے کی قدر کے مطابق کیا گیا ہے۔

یہ قیمتیں ماہِ جولائی کے اختتام تک نافذ العمل رہیں گی اور اگلی تبدیلی کا اعلان عالمی رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION