07:13 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی سے قبل کپتانوں کا فوٹو شوٹ منسوخ

چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل کپتانوں کا فوٹو شوٹ منسوخ کر دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور وینیوز کے باعث اس بار کپتانوں کا فوٹو سیشن منسوخ کیا گیا ہے۔

میگا ایونٹ میں غیر ملکی ٹیموں میں سے بعض کے پاکستان آنے میں تاخیر کے باعث پری ٹورنامنٹ فوٹو شوٹ منسوخ کیا گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان پہنچے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے بھی 18 فروری کو آنا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION