ویب ڈیسک
|
9 مہینے پہلے
چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ کیلئے پلئینگ الیون فائنل!

لاہور: چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ کیلئے پاکستان ٹیم کے کپتان اور مینجمنٹ نے پلئینگ الیون فائنل کرلی۔
ذرائع کے مطابق ٹرائی نیشن سیریز میں سائیڈ اسٹرین کا شکار حارث روف پلئینگ الیون میں شامل ہیں۔ فہیم اشرف کو چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں آرام دئیے جانے کا امکان ہے۔
محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان ، سعود شکیل ، سلمان علی آغا پلئینگ الیون میں شامل ہیں۔ نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، محمد ابرار بھی پلئینگ الیون میں شامل۔
ذرائع کے مطابق خوشدل شاہ، طیب طاہر کو بھی پلئینگ الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












