06:27 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان

اسلام آباد: پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 3 سے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جو 16 جولائی سے 31 جولائی 2025 تک لاگو ہوگا۔ قیمتوں میں یہ ممکنہ اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ملکی مالی پالیسیوں میں تبدیلیوں کے باعث ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت 15 جولائی کی شب نئی پٹرولیم قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ عالمی توانائی منڈی میں تیزی اور روپے کی قدر میں کمی نے ایندھن کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

واضح رہے کہ یکم جولائی کو حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 8.36 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس کے بعد نئی قیمت 266.79 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10.39 روپے اضافہ ہوا، اور نئی قیمت 272.98 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

حکومت نے پٹرول پر 2.50 روپے فی لیٹر کا کاربن لیوی نافذ کیا جبکہ اتنی ہی مالیت کی پٹرولیم لیوی کم کر دی گئی، جس سے مجموعی ٹیکس اثر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس صفر برقرار رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION