04:15 , 2 نومبر 2025
Watch Live

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا

الیکشن کمیشن

اسلام آباد: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان  کا ایک اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حلقہ بندیوں (delimitation) اور ڈیمارکیشن رولز پر بریفنگ دی جائے گی، جب کہ قانونی اور انتظامی تیاریوں سے متعلق پیش رفت پر بھی غور ہوگا۔

یاد رہے کہ 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات نئے قانون کے تحت کروانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا ہے، جسے گورنر پنجاب نے بھی توثیق کر دی ہے۔ نئے ایکٹ کے نفاذ کے بعد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دو نئی سیاسی جماعتوں کو باضابطہ طور پر رجسٹر کر لیا ہے۔

تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق "آزاد عوام پاکستان پارٹی” اور "تجدید نظام پارٹی” کو انتخابی فہرستوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی جبکہ تجدید نظام پارٹی کے چیئرمین خالد زمان ہیں۔ الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی تسلیم کر لیا ہے۔

ان جماعتوں کی رجسٹریشن کے بعد ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی کل تعداد بڑھ کر 170 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION