10:09 , 15 مارچ 2026
Watch Live

صدر مملکت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کے مطابق یہ منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر سمری کے ذریعے دی گئی اور صدر نے دستخط بھی کر دیے ہیں۔

خصوصی الاؤنس کا مقصد طویل مدتی خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور ان کے معیار زندگی میں بہتری لانا بتایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز کی ملازمت کی شرائط و ضوابط میں بھی ترمیم کی گئی ہے تاکہ موجودہ نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔

ترمیم کے تحت ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کے لیے نیا ‘اسپیشل ایڈیشنل اے جی الاؤنس’ متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت اہل افسران کو اضافی مراعات فراہم کی جائیں گی۔

صدر آصف زرداری نے اس اقدام کو عدلیہ کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور قانونی شعبے میں معیار بہتر بنانے کے سلسلے میں اہم قدم قرار دیا۔

ایوان صدر کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور انہیں قانونی امور میں پیشہ ورانہ سہولتیں فراہم ہوں گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION