10:28 , 27 جولائی 2025
Watch Live

صدر پاکستان نے جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری سے نواز دیا

اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری نے یونائیٹڈ اسٹیٹس سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، جنرل کوریلا کو پاک امریکا عسکری تعاون کے فروغ، انسداد دہشت گردی میں اشتراک اور علاقائی امن و سلامتی میں کردار پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔

تقریب میں جنرل کوریلا کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بیان کے مطابق، ان کی قیادت نے دفاعی تعاون، افہام و تفہیم اور تزویراتی روابط کو نئی جہت دی۔

دورے کے دوران جنرل کوریلا نے صدرِ پاکستان اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں، جن میں علاقائی سیکیورٹی، دہشت گردی، اور ابھرتے عالمی خطرات سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ اعزاز دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی دفاعی شراکت داری اور طویل المدتی تعاون کے عزم کا مظہر ہے، جو علاقائی استحکام اور سلامتی کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION