05:42 , 27 جولائی 2025
Watch Live

صدر ٹرمپ کا ’ایلیگیٹر الکاتراز‘ کا دورہ، غیر قانونی تارکین وطن کی فوری بے دخلی کا عزم

فلوریڈا: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے دور افتادہ علاقے ایورگلیڈز میں قائم مہاجر حراستی مرکز کا دورہ کیا، جسے اس کے خطرناک ماحول کے باعث ’ایلیگیٹر الکاتراز‘ کہا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی کے عمل کو تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ مرکز میامی سے 60 کلومیٹر دور دلدلی علاقے میں واقع ہے۔ آس پاس مگرمچھ، اژدھے اور دیگر خطرناک جانوروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ اس میں ہزاروں مہاجرین کو رکھنے کی گنجائش ہے۔

وائٹ ہاؤس اس مرکز کو سخت امیگریشن پالیسیوں کی علامتی مثال کے طور پر پیش کر رہا ہے، خاص طور پر ان افراد کے خلاف جو بائیڈن دور میں امریکہ میں مقیم ہوئے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION