ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
وزیر اعظم کا پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے اور بےروزگار افراد کو الیکٹرک رکشے و لوڈرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کے بورڈز کے ٹاپرز طلبہ کو 1 لاکھ الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔ 3 ہزار الیکٹرک رکشے اور لوڈر بےروزگاروں کو دیے جائیں گے۔ فیڈرل بورڈ کے ٹاپرز بھی اس اسکیم میں شامل ہوں گے۔
شہباز شریف نے الیکٹرک وہیکلز کی حوصلہ افزائی اور عام آدمی تک ان کی رسائی کے لیے جامع حکومتی حکمتِ عملی بنانے کی ہدایت کی۔
مزید اہم نکات
اس منصوبے کے تحت خواتین کیلئے 25 فیصد خصوصی کوٹہ رکھا جائے گا۔ بلوچستان کیلئے کوٹہ 10 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔ اس منصوبے میں وہیکلز کے معیار اور سیفٹی اسٹینڈرڈز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ عوام میں آگاہی مہم شروع کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس اسکیم سے ایندھن کی بچت، ماحول کا تحفظ اور مقامی صنعت کو فروغ ملے گا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












