01:03 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام مقرر

پرنس رحیم الحسینی کواسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا کے طور پر نیا آغا خان نامزد کیا گیا ہے۔ انہیں اپنے والد کی وصیت میں اسماعیلی مسلمانوں کے 50 ویں موروثی امام کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک اور اسماعیلی مذہبی کمیونٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کو آج شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 50 ویں موروثی امام کا نام دیا گیا ہے۔اپنی 1,400 سالہ تاریخ کے دوران، اسماعیلیوں کی قیادت ایک زندہ، موروثی امام کرتے رہے ہیں۔ اسماعیلی 35 سے زیادہ ممالک میں رہتے ہیں اور ان کی تعداد تقریباً 12 سے 15 ملین ہے۔

پرنس رحیم، 12 اکتوبر 1971 کو پیدا ہوئے، وہ پرنس کریم آغا خان کی پہلی بیوی شہزادی سلیمہ کے بڑے بیٹے ہیں۔

اس نے فلپس اکیڈمی اینڈور میں تعلیم حاصل کی اور 1995 میں براؤن یونیورسٹی سے تقابلی ادب میں بیچلر آف آرٹس کے ساتھ گریجویشن کیا، شہزادہ رحیم کے دو بیٹے ہیں۔

پرنس رحیم آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی کئی ایجنسیوں کے بورڈز میں خدمات انجام دے چکے ہیں، جب کہ وہ انسٹی ٹیوٹ آف اسماعیلی اسٹڈیز اور کمیونٹی کے سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق پرنس رحیم خاص طور پر AKDN کے ماحولیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے بارے میں فکر مند ہیں۔

اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ پرنس کریم آغا خان تدفین آنے والے دنوں میں کی جائے گی اور اُن کی وصیت پڑھی جائے گی، اس کے بعد خراج عقیدت کی تقریب ہوگی۔

مرحوم آغا خان کو ملکہ الزبتھ نے جولائی 1957 میں "ہز ہائی نیس” کا خطاب دیا تھا، اس کے دو ہفتے بعد جب ان کے دادا آغا خان III نے انہیں اسماعیلی مسلم فرقے کے رہنما کے طور پر خاندان کے 13 سو سالہ خاندان کا غیر متوقع طور پر وارث بنایا تھا۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION