06:56 , 14 اکتوبر 2025
Watch Live

جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ مکمل

فلسطینی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 20 یرغمالیوں کو رہا کرنے کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کر دی ہیں۔ یہ لاشیں بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ذریعے اسرائیلی حکام تک پہنچائی گئیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق جن افراد کی لاشیں واپس دی گئیں، ان میں گائے ایلوز، یوسی شارابی، بپن جوشی اور ڈینیئل پریز شامل ہیں۔ حماس نے کہا کہ مزید 24 لاشیں بھی نکالی جائیں گی، لیکن کچھ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ تدفین کے مقامات معلوم نہیں۔

حماس نے ایک دن پہلے 20 زندہ یرغمالیوں کو رہا کیا تھا۔ رہائی پانے والے تمام افراد صحت مند نظر آئے اور ان کے چہروں پر خوشی جھلک رہی تھی۔

دوسری جانب اسرائیل کی جیلوں سے رہا ہونے والے 1,968 فلسطینی قیدی بسوں کے ذریعے غزہ اور مغربی کنارے پہنچے۔ برسوں بعد اپنے پیاروں کو دیکھ کر ان کے اہلخانہ خوشی سے رو پڑے، ایک دوسرے سے گلے ملے اور دعائیں دیں۔

ایک فلسطینی قیدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہے اور غزہ کے بہادر لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہے جن کی وجہ سے وہ آزاد ہوا۔ اس نے کہا کہ جیل میں حالات بہت خراب تھے اور انہیں تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION