06:27 , 20 اپریل 2026
Watch Live

پنجاب میں ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کی فراہمی

پنجاب میں ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کی فراہمی
لاہور — کم آمدنی والے افراد کو اپنا گھر بنانے کے خواب کی تعبیر کے لیے پنجاب حکومت نے ایک اور اہم قدم اٹھا لیا۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لیے بینک آف پنجاب اور محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مابین مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط ہو گئے۔

 

اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین اور صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود ن۔ے خصوصی شرکت کی، جبکہ معاہدے پر ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان اور عمر خان نے دستخط کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ مالی سال 2025-26 کے دوران ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘  پروگرام کے تحت گھروں کی فنانسنگ صرف بینک آف پنجاب کے ذریعے کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اہداف کی بروقت تکمیل کے لیے مائیکروفنانس اداروں (MFIs) کی تجاویز کو بھی منظور کیا گیا ہے۔

بلال یاسین کے مطابق، اب تک 52 ہزار سے زائد افراد کو 60 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ 90 کروڑ روپے کی اقساط کی صورت میں ریکوری بھی ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ آئندہ ماہ تک مزید 10 ارب روپے اہل درخواست دہندگان میں تقسیم کیے جائیں گے۔

تقریب میں موجود سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ حکومت کا ہدف ہے کہ ایک لاکھ سے زائد گھروںکی تعمیر ممکن بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قرض کے حصول اور درخواست کے عمل کو مزید آسان اور شفاف بنایا گیا ہے تاکہ عام شہری بآسانی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION