01:20 , 28 جولائی 2025
Watch Live

پی ایس ایل 10 نے ویورشپ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن نے ویورشپ، گیٹ منی اور لائیو اسٹریمنگ میں ریکارڈز توڑ دیے۔

پی ایس ایل انتظامیہ کی لاہور میں میٹنگ کے دوران اسٹیک ہولڈرز کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ گیٹ منی سے 50 کروڑ روپے سے زائد آمدن ہوئی۔ براڈکاسٹ ویورشپ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کئی گنا اضافہ ہوا، ایوریج ریٹنگ 8.5 فیصد رہی۔

پشاور زلمی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹیم رہی جبکہ لاہور قلندرز نے مجموعی ویورشپ میں سبقت حاصل کی۔

لائیو اسٹریمنگ میں زبردست اضافہ

پی ایس ایل 9 میں 455 ملین ویوز تھے، پی ایس ایل 10 میں یہ تعداد 3.4 بلین تک پہنچ گئی — 647 فیصد اضافہ ہوا۔ سب سے زیادہ ویوز فائنل میچ کو ملے۔ لاہور قلندرز کے میچز کی ویورشپ 1.4 بلین رہی۔

شہری علاقوں سے 53 فیصد اور دیہی علاقوں سے 47 فیصد لائیو ویوز آئے۔ ویورشپ میں 67 فیصد مرد اور 33 فیصد خواتین شامل تھیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اپنے بیان میں کہا کہ پی ایس ایل امید اور یکجہتی کی علامت ہے، عالمی معیار کی کرکٹ نے شائقین کو یادگار لمحات دیے۔ لیگ کو مزید عالمی سطح پر مضبوط کریں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION