03:05 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

پی ٹی آئی کا منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی حمایت یافتہ چار قومی اسمبلی ارکان کی (ن) لیگ میں شمولیت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف ارکان میں چوہدری عثمان علی، مبارک زیب، اورنگزیب کھچی اور ظہور قریشی شامل ہیں۔ ان ارکان نے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ پارٹی ٹکٹ پر جیتنے والے ارکان نے وفاداری تبدیل کی۔ ریفرنس اسپیکر اور الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے گا۔ پارٹی رہنما اسد قیصر کے مطابق سفارشات تیار کر لی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION