11:50 , 17 ستمبر 2025
Watch Live

پی ٹی آئی کو شدید مالی مشکلات کا سامنا، اراکین پارلیمنٹ نے بھی منہ پھیرلیا

پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئی ہے اور صورتحال اس حد تک بگڑ گئی ہے کہ اراکینِ پارلیمنٹ نے بھی مالی معاونت سے منہ موڑ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ تین، تین لاکھ روپے چندہ پارٹی فنڈ میں جمع کرائیں۔ تاہم اب تک صرف 30 فی صد ایم این ایز نے ہی رقم جمع کرائی ہے، باقی اراکین نے تعاون نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے اراکین سے چندہ جمع کرانے کے لیے تین بار باضابطہ درخواست کی گئی، مگر زیادہ تر اراکین، خصوصاً خیبر پختونخوا اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز نے اس پر کوئی عمل نہیں کیا۔

پارٹی کی مالی مشکلات اس حد تک بڑھ چکی ہیں کہ مرکزی سیکرٹریٹ کے ملازمین بھی پریشانی کا شکار ہیں اور کئی ماہ سے ان کی تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہیں ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق اگر فنڈز کی کمی برقرار رہی تو پارٹی کے انتظامی امور مزید متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ کارکنوں اور ملازمین میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION