09:55 , 10 نومبر 2025
Watch Live

دہشت گردی کی واپسی کا ذمہ دار بانی پی ٹی آئی ہے، مریم اورنگزیب

دہشت گردی کی واپسی کا ذمہ دار بانی پی ٹی آئی ہے، مریم اورنگزیب

لاہور: سینئر وزیرِ پنجاب حکومت مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے دوبارہ سر اٹھانے کا ذمہ دار بانی پاکستان تحریک انصاف ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، قوم کو ایک لڑی میں پرویا، اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت موثر حکمت عملی کے ذریعے امن قائم کیا۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اس قومی منصوبے کی خلاف ورزی کی، اور کے پی میں دہشت گردوں کی واپسی کی راہ ہموار کی۔

انہوں نے مزید کہا:

"بانی پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کو سہولت دی، فنڈز فراہم کیے، انہیں پناہ گاہیں فراہم کیں اور خیبرپختونخوا میں آباد کیا۔”

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ:

"شہداء کے خون کا حساب دینا ہوگا، دہشت گردی کا خاتمہ ان سہولت کاروں کے احتساب کے بغیر ممکن نہیں۔”

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان، پولیس اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں، لیکن بانی پی ٹی آئی نے ان قربانیوں سے بے وفائی کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION