10:06 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھڑ سمیت 70 افراد کو 10 سال قید کی سزا

سرگودھا: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کیس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھڑ سمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔

یہ فیصلہ مقدمہ نمبر 72/2023 میں سنایا گیا، جو ضلع میاں والی کے تھانہ موسی خیل میں املاک کو جلانے، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزامات پر درج کیا گیا تھا۔

ملک احمد بچھڑ کو سزا سنائے جانے کے بعد نااہلی اور ڈی سیٹ ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے، جن میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے اور کم از کم 8 افراد جاں بحق جبکہ 290 زخمی ہوئے تھے۔

پرتشدد واقعات کے بعد ملک بھر سے 1900 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا اور پی ٹی آئی قیادت کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION