03:44 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی نااہل قرار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے-1 چترال سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دے کر نشست خالی قرار دے دی۔

یہ فیصلہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمے میں سنایا گیا، جس میں چترالی کی نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق شریک ملزمان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور رہائی حاصل کی، تاہم عبداللطیف چترالی اس اپیل کا حصہ نہیں بنے۔

الیکشن کمیشن نے اس سے قبل پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر اور احمد چٹھہ کو بھی 9 مئی کیس میں سزا کے بعد نااہل قرار دیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے مطابق 9 مئی کے کیسز میں 39 ارکانِ پارلیمنٹ کی نااہلی کا خطرہ لاحق ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION