پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن فلک جاوید کو سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں اور ایک خاتون صوبائی وزیر کے خلاف مبینہ غلط بیانی کے دو الگ مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
ڈان اخبار کے مطابق، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد فلک جاوید کو جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کے سامنے پیش کیا۔
عدالت نے کیس کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فلک جاوید کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب، ایک انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پولیس کو زمان پارک کے باہر ہونے والے حملوں اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں فلک جاوید سے جیل میں تفتیش کی اجازت بھی دے دی ہے۔ یہ مقدمہ لاہور کے ریس کورس تھانے میں درج ہے۔ عدالت نے ہدایت دی کہ تفتیشی افسر جیل کے اندر ہی تفتیش مکمل کرے۔
واضح رہے کہ فلک جاوید کو NCCIA نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، جب کہ ان کی بہن صنم جاوید پہلے ہی خیبرپختونخوا سے گرفتار ہو کر لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں موجود ہیں، جہاں وہ 9 مئی 2023 کو شادمان تھانے پر حملے کے مقدمے میں سنائی گئی 5 سالہ سزا کاٹ رہی ہیں۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
8 گھنٹے پہلے

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
10 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…8 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…10 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…12 گھنٹے پہلے
“اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم، رجسٹریشن کا عمل عوام کے لیے آسان بنا دیا گیا
حکومتِ پاکستان نے عوامی فلاح کے منصوبے “اپنی چھت، اپنا گھر” کے لیے رجسٹریشن کا عمل مزید سادہ، شفاف اور…12 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…8 گھنٹے پہلے
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر…9 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…10 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…12 گھنٹے پہلے

پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے دو ماہ میں 15 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا
پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کے…7 گھنٹے ago
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم…9 گھنٹے ago