07:02 , 27 جولائی 2025
Watch Live

قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں عوام کا داخلہ فری ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کا پروگرام شیئر کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق نئے بنائے گئے قذافی اسٹیڈیم کی شاندار افتتاحی تقریب کل ہوگی جس میں عوام کا داخلہ فری ہو گا۔ اسٹیڈیم کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

اس موقع پر معروف فنکار علی ظفر، آئمہ بیگ اور عارف لوہار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ جبکہ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی تقریب کا حصہ ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کرنے والے ورکرز کے اعزاز میں دوپہر کے کھانے کا اہتمام بھی کیا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تنقید کے باوجود پوری ٹیم نے دن رات محنت کرکے ناممکن کو ممکن بنایا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION