10:35 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن کی منظوری دیدی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 28ویں اجلاس میں بیواؤں کو تاحیات پنشن سمیت کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں عوامی فلاح، صحت، تعلیم، سرمایہ کاری اور گورننس سے متعلق 130 نکات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں جیلوں میں قیدیوں کیلئے انڈسٹری اور مزدوری کے بدلے اجرت کی منظوری دی گئی۔ تھرڈ پارٹی جیل مانیٹرنگ سسٹم کی ہدایت بھی کی گئی۔

کسان کارڈ اسکیم کے تحت 6.9 لاکھ کسانوں کو 93 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔ نئے ٹریکٹر ساز کارخانوں کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ واسا کا دائرہ کار مزید 13 شہروں اور 5 ڈویژنز تک بڑھانے کی منظوری بھی دی گئی۔ یہ فیصلے صوبے میں گورننس، زراعت، سرمایہ کاری اور عوامی سہولیات کے فروغ کی سمت ایک بڑا قدم قرار دیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION