08:57 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

پنجاب حکومت کا سپر آٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے سپر آٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو پاکستان کی پہلی ٹریک لیس، ہائبرڈ الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ سروس ہوگی۔

پہلے مرحلے میں یہ جدید ٹرین کنال روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ سے جلو تک چلائی جائے گی۔ ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق منصوبے کے لیے نہ نئی لین درکار ہے، نہ ہی درختوں کی کٹائی کی ضرورت پڑے گی۔

ٹرین کے تمام پرزے چین سے کراچی کے ذریعے لاہور پہنچا دیے گئے ہیں، جبکہ ان کی اسمبلنگ علی ٹاؤن اورنج لائن ڈپو میں جاری ہے۔

32 میٹر طویل یہ ٹرین ایک وقت میں 300 مسافروں کو لے جا سکتی ہے اور صرف 10 منٹ کے چارج پر 25 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تین بوگیوں پر مشتمل یہ ٹرین ابتدائی طور پر پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چلائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION