08:04 , 22 اپریل 2026
Watch Live

پنجاب حکومت کی وزیرِ اعلیٰ لیپ ٹاپ اسکیم میں توسیع: طلبہ کی تعداد بڑھانے پر غور

وزیرِ اعلیٰ لیپ ٹاپ اسکیم

پنجاب حکومت نے طلبہ کے لیے "وزیرِ اعلیٰ لیپ ٹاپ اسکیم” کو وسیع کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے تاکہ بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق حکومت دو ماڈلز پر غور کر رہی ہے۔ پہلے ماڈل کے تحت اسکیم میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے گا جس سے ایک لاکھ 65 ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جا سکیں گے اور پروگرام کی مجموعی لاگت تقریباً 40 ارب روپے ہوگی۔

دوسرا ماڈل 100 فیصد اضافے پر مبنی ہے، جس کے تحت اسکیم کے دائرہ کار کو دوگنا کیا جائے گا۔ اس سے دو لاکھ 20 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے اور لاگت 54 ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔

اس وقت اسکیم میں ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد طلبہ نے درخواستیں جمع کرائی ہیں، جن میں سے 35 ہزار سے زائد طلبہ پہلے ہی لیپ ٹاپ حاصل کر چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام کی درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع

پہلے مرحلے کے لیے کل بجٹ 27 ارب روپے تھا جبکہ ابتدائی طور پر 15 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ توسیع کے بعد یہ بجٹ مزید بڑھ سکتا ہے تاکہ زیادہ طلبہ کو فائدہ پہنچ سکے۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے فیز 2 کے لیے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ بھی 20 مارچ تک بڑھا دی ہے۔ طلبہ اپنی درخواستیں صرف آن لائن سسٹم کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات طلبہ میں ٹیکنالوجی تک رسائی بڑھانے اور تعلیمی معیار میں بہتری لانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION