عمران خان کے بیٹے قاسم خان کا والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آنے کا مطالبہ

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے والد کی صحت اور قید تنہائی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں قاسم خان نے کہا کہ وہ اور ان کے بھائی اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان جانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان گزشتہ 914 دنوں سے قید تنہائی میں ہیں اور اس دوران ان کی صحت مسلسل خراب ہو رہی ہے۔
قاسم خان کے مطابق عمران خان کو آزاد اور معیاری طبی سہولیات تک مکمل رسائی فراہم نہیں کی جا رہی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت جان بوجھ کر ان کی ویزا درخواستوں پر کارروائی میں تاخیر کر رہی ہے تاکہ ملاقات کو روکا جا سکے۔
My brother and I are trying to travel to Pakistan to see our father. For 914 days, he has been held in solitary confinement while his health deteriorates and he is denied access to independent medical care.
Now the government is deliberately refusing to process our visas.… pic.twitter.com/L23ZRmRDZj
— Kasim Khan (@Kasim_Khan_1999) February 4, 2026














