10:34 , 10 نومبر 2025
Watch Live

قطر کا شادی شدہ جوڑوں کے لیے 24 ہزار ریال الاؤنس کا اعلان

قطر کا شادی شدہ جوڑوں کے لیے 24 ہزار ریال الاؤنس کا اعلان

دوحہ: قطر نے سماجی بہبود، خاندانی استحکام اور سرکاری شعبے میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے انسانی وسائل کے قانون میں اہم اصلاحات کا اعلان کیا ہے۔

قطر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی جانب سے جاری کردہ 2025 کے قانون نمبر 25 کے تحت یہ ترامیم نافذ کی گئی ہیں۔

ان اصلاحات میں قطری میاں بیوی دونوں کے لیے شادی شدہ جوڑوں کو سالانہ 24 ہزار قطری ریال (ہر ایک کو 12,000 ریال) بطور ازدواجی الاؤنس دیے جائیں گے۔

یہ اقدام نہ صرف شادی کی ترغیب دینے کے لیے ہے بلکہ اس کا مقصد خاندانی ڈھانچے کو مستحکم کرنا، قومی صلاحیتوں کو فروغ دینا، اور کام کے ماحول کو بہتر بنانا بھی ہے۔

یہ ترامیم 2016 کے قانون نمبر 15 پر نظرثانی کی صورت میں کی گئی ہیں، جس کی معاونت 2025 کے کابینہ فیصلے نمبر 34 سے کی گئی ہے، جو ایگزیکٹو قواعد و ضوابط کو بھی اپ ڈیٹ کرتا ہے۔

سول سروس اور گورنمنٹ ڈویلپمنٹ بیورو کے صدر اور نیشنل پلاننگ کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالعزیز بن ناصر بن مبارک الخلیفہ نے ان تبدیلیوں کو "متوازن قانون سازی کی ترقی” قرار دیا ہے، جس کا مقصد قطر کے سرکاری ملازمین کے لیے ایک پائیدار اور خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھنا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION