12:56 , 13 جولائی 2025
Watch Live

ریلوے کرایوں میں اضافہ، اطلاق 4 جولائی سے ہوگا

Pakistan Railways Increases Fares by 2%, Effective from July 4

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے بھی مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اضافہ ایک ماہ کے دوران دوسری بار کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 4 جولائی 2025 سے ہوگا، جو تمام مسافر، ایکسپریس، پسنجر، شٹل اور سیلونز ٹرینوں پر لاگو ہوگا۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ 2 فیصد اضافی کرایہ ایڈوانس بکنگ پر بھی نافذ العمل ہوگا۔ ریلوے انتظامیہ نے ڈائریکٹر آئی ٹی اور تمام متعلقہ ڈی ایس افسران کو نئے کرایوں پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے محکمہ کو ماہانہ 10 کروڑ 90 لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا تھا، جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ 18 جون 2025 کو بھی ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد اور مال گاڑیوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION