12:13 , 3 اپریل 2026
Watch Live

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، مزید بارش کی پیشگوئی

Pakistan rain forecast April 2026

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج مزید بارش کا امکراچی میں جمعرات کے روز مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔کان ہے اور موجودہ موسمی نظام کے تحت آئندہ چند گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی جاری رہ سکتی ہے۔

سُرجانی ٹاؤن، گلشنِ معمار اور گردونواح میں بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ ایئرپورٹ اور ملیر کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ صدر، کورنگی، ڈیفنس، کلفٹن اور اولڈ سٹی ایریا میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔

ملیر، قائدآباد، لانڈھی اور پی ای سی ایچ ایس میں بھی بارش کے مختلف سلسلے دیکھنے میں آئے، جبکہ شاہ فیصل کالونی، ناظم آباد اور گارڈن کے علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آئی، تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع

ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

کراچی میں کل سے تیز ہواؤں، موسلادھار بارش اور ژالہ باری

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث موسم مرطوب رہا۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر نشیبی علاقوں اور ٹریفک کے رش والے مقامات پر محتاط رہیں۔

یہ موسمی سلسلہ ملک کے دیگر حصوں کو بھی متاثر کر رہا ہے، جہاں آئندہ دنوں میں مزید بارش، تیز ہوائیں اور گرج چمک متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION