05:57 , 18 جولائی 2025
Watch Live

ملک بھر میں بارشیں، راولپنڈی میں کلاوڈ برسٹ، لاہور میں موسم خوشگوار

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، این ڈی ایم اے نے 10 جولائی تک مزید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارشوں سے موسم خوشگوار جبکہ بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ کہوٹہ میں کلاوڈ برسٹ سے شدید سیلابی کیفیت، پانی گھروں اور دکانوں میں داخل۔ محلہ چاہت میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق، والدین اور 2 بچے زخمی۔ سید پور ولیج میں سب سے زیادہ 131 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔

لاہور میں بھی بارش سے حبس اور گرمی میں کمی ہوئی۔ پانی والا تالاب میں سب سے زیادہ 74 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب میں بارش سے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION