ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
راکھی ساونت کا وسیم اکرم کے ساتھ آئٹم سانگ کرنے کی خواہش کا اظہار

بالی ووڈ کی معروف ڈانسر راکھی ساونت کا حال ہی میں ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں انہوں نے سابق پاکستانی کرکٹ کپتان وسیم اکرم کے ساتھ آئٹم سانگ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
راکھی ساونت نے انٹرویو کے دوران پاکستانی مردوں کی تعریف کرتے ہوئے "سوئنگ کے سلطان” وسیم اکرم کے لیے اپنی پسندیدگی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ان کے بے شمار مداح ہیں جو انہیں تحائف بھیجتے ہیں، اور اسی وجہ سے وہ محسوس کرتی ہیں کہ انہوں نے "پاکستان کا نمک کھایا ہے”۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی ملاقات وسیم اکرم سے ہوئی تھی اور جب انہوں نے وسیم اکرم سے ہاتھ ملایا تو انہیں جھٹکا لگا۔ مذاقاً انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم کو ان کے ساتھ ایک آئٹم سانگ کرنا چاہیے۔
اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، راکھی ساونت نے کہا کہ اس بار وہ دبئی میں کسی پاکستانی مرد سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وسیم اکرم کو ان کی دوسری شادی میں شرکت کرنی چاہیے۔
- اسلام آباد: پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے مقامی سطح پر…13 گھنٹے پہلے













