01:33 , 8 نومبر 2025
Watch Live

راکھی ساونت کا حیران کن دعویٰ: ’میرے والد ڈونلڈ ٹرمپ ہیں‘

Rakhi Sawant's surprising claim: 'My father is Donald Trump'

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت ایک بار پھر اپنے متنازع بیانات اور انوکھی حرکات کے باعث خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں راکھی ساونت نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ نے وفات سے قبل ایک خط چھوڑا تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ ان کے اصلی والد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

راکھی نے بتایا، "جب میری ماں کا انتقال ہوا اور میں گھر گئی تو میں نے بینک کا لاکر کھولا۔ وہاں سے بہت سا سامان نکلا جو میں نے لوگوں میں تقسیم کر دیا۔ اسی دوران ایک خط ملا جس میں لکھا تھا کہ ’تم ہمیشہ پوچھتی تھیں تمہارے والد کون ہیں، تمہارے والد ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔‘”

راکھی کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا علم اسی وقت ہوا اور وہ خود بھی حیران رہ گئیں۔

اس سے قبل بھی راکھی ساونت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے یہی دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان کے والد ہیں۔

اس ویڈیو میں وہاں موجود فوٹوگرافرز ہنس پڑے، اور جب ایک فوٹوگرافر نے مذاقاً کہا کہ "ٹرمپ تو مودی جی کو بھی پریشان کرتے ہیں”، تو راکھی نے ہنستے ہوئے جواب دیا، "تھینک یو سو مچ، مجھ سے پنگا مت لو!”

راکھی ساونت کے اس غیر معمولی دعوے نے ایک بار پھر انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے، اور سوشل میڈیا صارفین اس پر طنزیہ تبصرے کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION