09:09 , 24 جنوری 2026
Watch Live

رمضان 2026 کا متوقع آغاز 19 فروری، روزے کا دورانیہ کتنا ہوگا؟

رمضان 2026

فلکیاتی حسابات کے مطابق رمضان المبارک 2026 کا آغاز 19 فروری کو متوقع ہے، تاہم حتمی اعلان سعودی عرب میں 29 شعبان کو چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔

پاکستان میں رمضان 2026 کے دوران روزے کا دورانیہ نسبتاً کم رہے گا، جو ابتدائی دنوں میں تقریباً 13 گھنٹے ہوگا اور رمضان کے اختتام تک بڑھ کر 13 سے 13.5 گھنٹے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق رمضان 2026 موسم سرما کے اختتام اور بہار کے آغاز میں آئے گا، جس کے باعث دن کی روشنی کا دورانیہ آہستہ آہستہ بڑھتا جائے گا، تاہم مجموعی طور پر روزے کا وقت معتدل رہے گا۔

دنیا کے مختلف مسلم ممالک میں جغرافیائی محلِ وقوع کے باعث روزے کے اوقات میں فرق دیکھنے میں آئے گا۔ خطِ استوا کے قریب ممالک میں دن اور رات کا دورانیہ تقریباً یکساں رہتا ہے، جبکہ شمالی نصف کرہ میں تبدیلی زیادہ نمایاں ہوتی ہے۔

پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئیگا؟

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک میں رمضان کے آغاز پر روزے کا دورانیہ تقریباً 12 گھنٹے ہوگا، جو مہینے کے آخر تک بڑھ کر 13 گھنٹے تک پہنچ سکتا ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور دیگر خلیجی ریاستوں میں بھی یہی رجحان متوقع ہے۔

امریکا کے شہر نیویارک میں روزے کا دورانیہ تقریباً 12.5 گھنٹے سے شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ یورپی ممالک میں بلند عرض بلد کے باعث روزے کا وقت مشرق وسطیٰ کے مقابلے میں طویل ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان 2026 میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو نسبتاً آسان اور معتدل دورانیے کے روزے رکھنے کا موقع ملے گا، تاہم حتمی اوقات کا تعین ہر ملک کے مقامی چاند اور سورج کے حساب سے کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION